• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروتھلز پر پولیس کے چھاپے 8افراد گرفتار ‘ 11 خواتین بازیاب

لندن( جنگ نیوز) پولیس نے لوٹن میں بروتھلز پر چھاپوں کے دوران 8 مردوں کو گرفتار کیا اور 11 خواتین کو بازیاب کرایا ۔ پولیس نے گزشتہ شب 15 مقامات پر چھاپے مارے جہاں انہیں رومانیہ اور ہنگری سے تعلق رکھنے والی خواتین ملیں جن کی عمریں 20 سے زائد تھیں ۔ خیال ہے کہ یہ خواتین جنسی استحصال کا نشانہ بنی ہیں۔ لوٹن میں یہ چھاپے انسانی سمگلنگ‘ استحصال اور جدید دور کی غلامی کی تحقیقات کا حصہ تھے۔ ان افراد کو بروتھلز اور منی لانڈرنگ کے انتظام اور کنٹرول کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار شدگان مردوں میں چھ رومانیہ ، ایک ہنگری اور ایک برطانیہ کا باشندہ ہے ۔ تمام ملزمان کو لوٹن پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے ۔ اس آپریشن میں 150 پولیس آفیسرز اور سپیشلٹس سٹاف نے حصہ لیا ۔ چھاپوں کے دوران آفیسرز نے بھاری مالیت کی نقدی ضبط کی جبکہ ایک مقام پر تین آفیسرز پر کالی مرچ کے سپرے سے حملہ کیا گیا۔ بازیاب ہونے والی خواتین اگنریری زبان سے واقفیت نہیں رکھتی ہیں ۔ کچھ کو معمولی انگریزی آتی ہے ۔ ایس این پی کے جم گولڈسمتھ نے کہا کہ کچھ خواتین کو مناسب ملازمت کا جھانسہ دے کر برطانیہ لآنے کیلئے معاہدہ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہم ان خواتین کو محفوظ رکھیں اور ان چھاپوں کا یہی مقصد تھا کہ خواتین کو اس خراب ماحول سے باہر نکالیں اور انہیں ان کے اہل خانہ کےے ساتھ دوبارہ ملوا دیا جائے ۔
تازہ ترین