گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی اورامن و امان کی صورت حال میں مزید بہتری لانے کے لئے حساس ادارے اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ ضلعی پولیس نےضلعی انٹری پوائنٹ وزیر آباد پر ناکہ بندی کی، دوران ناکہ بندی سینکڑوں گاڑیاں چیک کی گئیں،مشکوک اشخاص اور مشکوک گاڑیوں کی موقع پر بائیو میٹرک تصدیق اور کاغذات کی چیکنگ کی گئی۔