• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب حکومت کوگرانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں، غیرپارلیمانی اور غیرآئینی زبان استعمال کی جارہی ہے، تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ مشاورت سے الیکشن کمشنر لے آئیں،مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا،مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے جبکہ تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے،ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے، فری ٹریڈ پالیسی لا رہے ہیں۔جمعہ کووفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے سرگودھا تک ٹرین کا افتتاح کیا ۔میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کی ضمانت کے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ سابق صدر کی ضمانت دینا عدالت کا بہتر فیصلہ ہے، بلاول بھٹو زرداری 18 سال کے تھے جب وہ 5 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔نیب سے اب اچھی خبریں آئیں گی ،پیسے بھی آئیں گے اور ریکوری بھی ہوگی ،ملکی حالات مزید بہتر ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا،وفاقی وزیرریلوے نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے 3ماہ میں مہنگائی کنٹرول ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ۔ مہنگائی سے متعلق سوال پرکمی کی خوشخبری دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 3ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول اوربجلی وگیس کے بل بھی ٹھیک ہوجائیں گے ۔وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے بعدبھارت میں بھی مسلمانوں پھرزندگی تنگ کردی گئی ہے۔
تازہ ترین