• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد، اوکاڑہ میں حادثات، 4 افراد جاں بحق

حافظ آباد میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق ،ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جبکہ اوکاڑہ کے نزدیک جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث وین اور کار کے تصادم میں2 افراد زخمی ہوگئے۔

حافظ آباد کے نواحی گاؤں سندھواں تارڑ کے رہائشی 3 افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جبکہ 3 اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر حادثہ قصبہ ون 10 اے ایل کے قریبدھند کے باعث وین اور کار کے تصادم کی صورت میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر اختر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین