• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بھی وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان اور سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے ایک بھی اوور نہیں کرایا جاسکا تھا ۔

راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی بارش اور خراب روشنی کے باعث آج صرف پانچ اعشاریہ ایک اوور ز کا کھیل ہوسکا تھا، کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹ پر 282 رنز بنالیے تھے۔

دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا تو صرف 5.1 اوور کے بعد امپائرز نے خراب روشنی کے باعث کھیل پھر روک دیا، جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے،چار دن کے کھیل میں اب تک صرف 91.5 اوور کا کھیل ہی ممکن ہوسکا ہے، جبکہ راول پنڈی میں تقریباًروزانہ ہی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دھننجایا ڈی سلوا 87 اور دلرو وان پریرا 33 رنز کے ساتھ کریز پر موجو ہیں۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تازہ ترین