• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر علی کا ’دل دل پاکستان‘ وائرل


پاکستان کے کپتان اظہر علی کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈی میں اظہر علی گٹار کی دھن کے ساتھ جنید جمشید کی آواز میں گایا گیا مشہور ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گا رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن گٹار بجارہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی گانا گا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ تحریر ہے کہ اظہر علی ہوٹل سے گراؤنڈ کے لیے روانگی کا انتظار کرنے کے دوران گائیکی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں قومی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود بھی موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی جسے کچھ صارفین نے پسند کیا لیکن کچھ نے اس کا تمسخر اڑایا۔

ایک صارف نے اظہر علی کی آواز کو بہترین قرار دیا۔

ایک صارف نے اظہر علی کو گائیکی کا مشورہ دیا، تاہم یہ مشورہ اس نے طنزیہ انداز میں دیا۔

اس صارف نے لکھا کہ ’’اظہر بھائی آپ سنگنگ ہی کیا کرو ہو سکتا ہے یہ آپ کو آ ہی جائے‘‘۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے سیریز کا پہلا ٹیسٹ جاری ہے۔

اس میچ کے ساتھ ہی پاکستانی میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، تاہم راولپنڈی میں جاری بارشوں کی وجہ سے آج چوتھے روز کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا۔

اب تک چار دنوں میں مجموعی طور پر صرف 91 اعشاریہ 5 گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا ہے جس میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282  رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین