• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالنورین کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ایپ ایبل اسٹارز نے 6 اے سائیڈ لیگز فٹ بال میں ایچ ایچ ایس پاک کو 1-4 سے شکست دیدی۔

لیژر لیگز اور نجی اسکول کے مشترکہ تعاون سے 8 ٹیموں پر مشتمل 6 اے سائیڈ لیگز کے میچز کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

افتتاحی میچ میں یوشا سکس نے حمزہ سکس کو 1-3 سے شکست دی۔ حسن عادل نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

دوسرے میچ میں ایپ ایبل اسٹارز کو ایچ ایچ ایس پاک کے خلاف 1-4 کی کامیابی حاصل ہوئی۔ مین آف دی میچ ذوالنورین نے ہیٹ ٹرک بنائی۔

تیسرے میچ میں طلال سکس نے مصاب سکس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ عبدﷲ معاذ اور عادل رحمن نے فاتح ٹیم کیلئے 2,2 گول کئے۔

چوتھے اور آخری میچ میں طحہٰ سکس نے باآسانی حریف رمیز سیون کو 1-4 سے زیر کیا۔ طحہٰ نے دو گول کئے جبکہ 2 گول اون اسکور ہوئے۔

ریفری کے فرائض محمد راشد اور مہر بخش نے انجام دیئے۔

اس موقع پر ریجنل منیجر لیژر لیگز سید شہروز حسن رضوی، لیگز منیجر ریاض احمد، کوآرڈی نیٹر سی او او لیژر لیگز آصف معراج، گراؤنڈ کوآرڈی نیٹر وقاص عبدالرزاق کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین