کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو اس سال دنیا بھر میں بہت کچھ ہوا، جو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل رہا، البتہ پاکستان میں رواں سال کچھ ویڈیوز انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوئیں۔ ننھے احمد شاہ کی ایک اور ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہوئی جس میں یہ ایک شخص کو پیچھے دیکھنے پر مجبور کررہا ہے۔ورلڈکپ 2019 کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف شکست پر پورے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا تاہم محمد اختر نامی مداح کی ویڈیو سب سے زیادہ مقبول ہوئی۔محمد اختر 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم پاکستانی ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے۔رواں سال ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ دیکھنے آئے ان دو بھائیوں نے پاکستان کی شکست پر اپنے دکھ کااظہار برگر پیزے کھا کر زندگی بدل دی کہہ کرکیا۔خیال رہے کہ میچ سے ایک رات قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جن میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ڈرامے ʼرانجھا رانجھا کردی میں عمران اشرف کی جانب سے نبھایا کردار ʼبھولا کا ڈائیلاگ ہائے مزے شائقین میں بےحد مقبول ہوا ۔رواں سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں چائے بھی پیش کی گئی،جس پر اس نے ٹی از فنٹاسٹک کہہ کر تبصرہ کیا۔جے یو آئی (ف) کے مفتی کفایت اللہ نے رواں سال وزیراعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پر الزام لگایا اور وکی لیکس کے بانی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔رواں سال انڈیا ٹوڈے کے اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے، جسے بھارت کے ہی ایک دفاعی تجزیہ کار نے غلط ثابت کیا، اُن کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔رواں سال بھارت سے تعلق رکھنے والے وپن ساہو کی پیرا گلائڈنگ کے دوران کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے انسٹرکٹر کو 500 روپے لےکر لینڈ کرانے کی درخواست کرتا ہے۔رواں سال مسز خان کے نام سے مشہور رشتے کرانے والی آنٹی نے خواتین کو ایک شو کے دوران چیخ چیخ کر منہ بند رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔اس سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران پاکستان کے نامور اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی، انگوٹھی پہنائی اور پھر تقریب میں ان کا بوسہ بھی لیا۔کراچی میں بارش کے پانی سے متعلق پیپلز پارٹی کے چچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی خوب وائرل ہوا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد رواں سال جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھے تھے اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو پر ʼنسل پرستانہ جملے کس دیئے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ورلڈ کپ کے دوران پاک- بھارت میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے دوران سابق کپنات سرفراز کی جمائی کی ویڈیو کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔