• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید جعفری کی بھارتی شہریت کے متنازع بل پر تنقید

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارجاوید جعفری سوشل میڈیا پر اکثر اپنی بیباک رائے دیتے رہتےہیں اور حالات حاضرہ پر اپنا نظریہ بھی پیش کرتے ہیں۔ جاوید کا ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ اس ٹوئٹ میں جاوید نے کوثر منیر کے کچھ اشعار کی لائن کو شیئر کیا ہے جن کا اشارہ کچھ کچھ شہریت قانون کی طرف لگ رہا ہے۔ جسے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور کیا جاچکا ہے۔بولی وڈ اداکار جاوید جعفری نے اپنے ٹوئٹ میں اظہار تعزیت کیا ہے اور کوثر منیر کی لائن کو شیئر کیا ہے۔ اسلامی نام، نمازی باپ، خدا کا تاب، جو کر نہ سکا۔۔۔۔ ایک کاغذ کے پرزے نے وہ کام کردیا۔ ایک عام ہندوستانی کو مسلمان کردیا۔ اس طرح ان اشعار کے ذریعہ جاوید نے کافی گہری بات کہی ہے۔جاوید نے 11 دسمبر کو بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے شہریت قانون پر تنقید کی ۔ جاوید نے لکھا تھاکہ کیا سی اے بی ڈرائیور سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ جہاں مسافر جانا چاہے وہاں لیکر جائے نہ کہ جہاں وہ لے جانا چاہتا ہے، اس طرح جاوید جعفری نے شہریت قانون پر طنز کیا ہے۔
تازہ ترین