• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،چوہدری ریاض

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی سیاسی و قومی خدمات نے ہی ملک کو استحکام بخشا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تھا ،ان کی ضمانت عدالت نے کی جس میں حکومت کا نہ تو کوئی کردار ہے اور نہ حکومت سے کسی قسم درخواست کی گئی تھی، صدر زرداری پاکستان کے نڈر لیڈر اور مخلص شخصیت ہیں جو کبھی جھک نہیں سکتے اور نہ ہی مفادات کی سیاست کرتے ہیں سابقہ ادوار میں انہیں بلاوجہ پابند سلاسل کیا گیا اور آج تک ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، موجودہ حکومت بھی اپنا شوق پورا کر لے، حکومت فریال تالپور،خورشید شاہ اور آصف زرداری کے خلاف ثبوت دینے میں نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ پی ایم ایل این پر بھی بلاوجہ بلا جواز کیسز بنا رکھے ہیں جس سے حکومت کی ساکھ دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، پاکستان کو بیرونی دنیا میں تماشا بنایا جا رہا ہے ملک میں لاقانونیت کا راج ہے، ہسپتال اورتعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں لاہور اور اسلام آباد سانحات نے عوام کو پریشان کردیا ہے ،ہسپتال خدمت خلق کے مراکز میں اور انصاف کے ادارے بھی غیر محفوظ ہوگے ہیں ہیں ،پی آئی سی واقعہ ثابت کر تا ہے پنجاب میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انھوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری پاکستان میں ہی علاج کروائیں گے۔
تازہ ترین