• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں ٹیرر آفنسز میں 2 افراد گرفتار

لندن ( جنگ نیوز) برمنگھم میں ٹیرر آفنسز کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ شخص اور ایک 23 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری یا اکسانے یا ارتکاب کےشبہے میں پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ان گرفتاریوں کا تعلق لندن برج دہشت گردی سے نہیں ہے ۔تفتیش کے ایک حصے کے طور پر پولیس شہر نے ایک ایڈریس کو سرچ کیا ۔ یہ گرفتاریاں پہلے سے طے شدہ اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کےبارے میں 29 نومبر کے حملے سے قبل ہی تفتیش کی جا رہی تھی ۔
تازہ ترین