• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق صدر پرویز مشرف نےلاہور ہائیکورٹ کے روبرو اپنے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی ہے، اس کو سماعت کا اختیار حاصل نہیں، خصوصی عدالت کی تشکیل اس وقت کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی جبکہ غیر قانونی طور پر استغاثہ دائر کیا گیا لہٰذاخصوصی عدالت اور اس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حتمی فیصلہ تک خصوصی عدالت کی کارروائی کو روکا جائے۔
تازہ ترین