• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن کے صدر پروفیسر البرٹو اپنے طلبہ کا امتحان لینے یونیورسٹی پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک ارجنٹائن میں ملک کے صدر البرٹو فرنانڈز نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا عہدہ سنبھالا ہے لیکن حیران کن طور پر وہ اگلے ہی دن اپنی یونیورسٹی پہنچے اور وہاں اپنے طلبہ کے امتحان میں بحیثیت نگران (Invigilator) خدمات انجام دیں۔ البرٹو فرنانڈز پیشے کے لحاظ سے قانون دان اور پروفیسر تھے جنہیں اب ملک کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ بیونس آئرس یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کلاس میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور امتحان کے بعد طلبہ سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے البرٹو کے شاگرد نے بتایا کہ اب وہ صدارتی امیدوار نہیں بلکہ ملک کے صدر ہیں اور یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے استاد اب ملک کی رہنمائی بھی کریں گے۔
تازہ ترین