• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما معاشرے کو قرآن کے نور سے منور کریں،مولانا محمد اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مولانا محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ آج کے اس پر فتن دور میں علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کو قرآن کے نور سے منور کریں، علمائے کرام گفتار کے بجائے کردار کے غازی تیار کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اتحاد العماء کراچی کے تحت ادارہ نورحق میں اپنے اعزازمیں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،استقبالیہ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین