• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی کیلئے منتخب نمائندوں کا کام نمایاں ہے، ڈپٹی میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سید ارشدحسن نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کیلئے منتخب نمائندوں کا کام نمایاں ہے، محدود وسائل کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی اور اضلاع کے بلدیاتی نمائندے خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں، مزید وسائل دستیاب ہوں توبلدیاتی خدمات کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچائیں، وہ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ساتھ صہبا اختر روڈ اور شاہراہ جہانگیر کے درمیان سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کررہے تھے، سبطین امام بارگاہ، گلشن اقبال سے متصل عائشہ منزل کی جانب جانے والی سڑک کی استرکاری کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،چیئرمین بلدیہ شرقی نےترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ ضرورت کے پیش نظر اہم شاہراہوں پر استرکاری کا کام باالترتیب جاری ہے۔

تازہ ترین