• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں ،ڈاکٹر ایوب صابر ”ایک دِن جیو کے ساتھ“رانا دلبر کے دربار کا دلچسپ احوال”خبرناک“ میں

کراچی (جنگ نیوز) ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال رات کو زیادہ بلندیوں پر ہوتے تھے، وہ تہجد باقاعدگی سے پڑھتے اور قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتے تھے ۔ علامہ اقبال جاگیردارانہ نظام کے خلاف تھے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ایوب صابر نے مزید بتایا کہ میں نے علامہ اقبال پر اٹھائے جانے والے 16اعتراضات کا جواب دیا ۔ اُنہیں تمغہ حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اور اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شب7 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ ٭ رانا دلبر کے دربار کا دلچسپ احوال”خبرناک“ میں نشر ہوگا۔ رانا دلبر کی سلطنت پر باغی خنجروں کے سائے، انقلاب کے شیدائی شادی کرلیں، ماروی کے چاہنے والے آمنے سامنے، امیگریشن ڈپارٹمنٹ میں سیاہی کی قلت اور اویس مصطفی کا ”خبرناک “ کےلئے خصوصی گیت بھی شو کے دوران پیش کیا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین