• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی واقعے میں انتظامی غفلت سامنے آئی ہے

پی آئی سی واقعے میں انتظامی غفلت سامنے آئی ہے


لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) واقعے کے حوالے سے پولیس کی 2 گھنٹے کی غفلت پائی گئی ہے۔

صوبائی وزیرقانون نے واقعے کے بعد پہلے اجلاس میں اعلیٰ پولیس حکام کی سرزنش کی جبکہ اس حوالے سے الگ سے انکوائری کا بھی امکان ہے۔

سانحہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) لاہور میں وکلاء کے بعد پولیس اور دیگر انتظامی ادارے بھی حکومت کے ریڈار پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  وکلا نے میڈیکل کالج کی طالبات کو بھی یرغمال بنایا

تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے سفارشات مرتب کرلی ہیں۔

وزیر قانون اپنی سفارشات 16دسمبرکو وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکو پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وکلاء کی گرفتاری، تحلیل کے بعد نیا بنچ تشکیل

انکوائری کمیٹی نے پولیس کی دوگھنٹے کی غفلت کی نشاندہی کی ہے،اس حوالے سے الگ سے انکوائری کابھی امکان ہے۔

صوبائی وزیرِقانون نے واقعے کے بعد پہلے اجلاس میں اعلیٰ پولیس حکام کی سرزنش بھی کی، جبکہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ ترین اجلاسوں میں بھی انتظامی غفلت پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا۔

تازہ ترین