اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ آج نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ الوداعی ظہرانے کا اہتمام پولیس ریفارمز کمیٹی اور لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے کیا ہے۔ تقریب میں سینئر جج صاحبان ، حاضر و ریٹائرڈ پولس افسران ، بیوروکریٹس اور دیگر عمائدین شرکت کرینگے۔