• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان میں فائرنگ ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے

مانسہرہ(جنگ نیوز) کو ہستان علاقے کولئی پالس میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔فائرنگ کا واقعہ کولئی پالس میں پیش آیا، پولیس نے واردات میں نامزد 3 ملزمان گرفتار کر لیے ،تفصیلات کے مطابق کوہستان کولئی پالس میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ 2خواتین شدید زخمی ہو گئی تھیں، تاہم مقامی ہسپتال میں دوران علاج ایک زخمی خاتون بھی دم توڑ گئیں، پولیس نے قتل کی واردات میں نامزد 3ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، ڈی ایس پی پالس حبیب الرحمان خان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پستول اور 7 ایم ایم رائفل برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین