اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں۔
جوزف بوریل نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہیے۔
دریں اثنا تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق آئی سی سی کے مبینہ بیہودہ اور غلط اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع میں کوئی دباؤ نہیں لے گا۔