• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد آرائیں کے والد کا سوئم، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آرٹس کونسل کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری خالد آرائیں کے والد حافظ محمد اسحاق کاسوئم گلشن اقبال بلاک 4 Aمیں واقع ربانی مسجد میں اتوار کو ظہر سے عصر تک منعقد ہوئی ،جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی دعائے مغفرت کی اور خالد آرائیں اوردیگر سوگواروں سے حافظ محمد اسحاق کے انتقال پر ان سے تعزیت کی،بعد ازاں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال ،ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیئر عامر اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے خالد آرائیں کے گھر جاکر ان سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
تازہ ترین