• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساس کوزہردے کر موت کے گھاٹ اتارنے والی بہوکیخلاف قتل کامقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ساس کوزہردے کر موت کے گھاٹ اتارنے والی بہوکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو حسین نے بتایا کہ میں اپنی والدہ اور بیوی کے ساتھ کرایہ کے مکان میں نورانی محلہ چکلالہ میں رہائش پذیر ہوں روزانہ میری ڈیوٹی 5 بجے صبح سے لیکر 2 بجے دن تک ہوتی ھے حسب معمول میں ڈیوٹی پر گیا اور تقریباً ایک بجےدن میں اپنے گھر واپس آگیا تو دیکھا میری والدہ فرش پر بے ہوش پڑی ہوئی تھیں اوران کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی میں نے اپنے بھائی کالا خان کو جو کہ ساتھ ہی محلہ میں رہائش پذیر ہےگھر سے بلالیا اور ہم دونوں بھائی اپنی والدہ کو ہولی فیملی ہسپتال لے گئے جہاں میری والدہ فوت ہوگئیں مجھے قوی شبہ ہے کہ میری والدہ انور جان کو میری بیوی ریدہ گل نے زھر دیکر قتل کردیا ہے۔
تازہ ترین