ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی میٹرک و انٹر امتحان کی تین برسوں2010ء2011ء اور 2012ءکی اسناد کی بڑی تعداد متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کردی گئی ،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اخترکے مطابق ڈیفالٹرسرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سے اب تک 75فیصد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کلیئر ہوچکے ہیں اور ان تمام کو متعلقہ امیدواروں کی اسناد بھجوادی گئی ہیں،مذکورہ بالا تین برسوں کے میٹرک و انٹر پاس کرنے والے طلباء طالبات اپنے تعلیمی اداروں سے رابطہ کرکے اپنی اسناد وصول کرسکتے ہیں۔