• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر

چین کا امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد نہ کرنے کا اعلان 


چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا، چین نے یہ اعلان امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 160 ارب ڈالر ٹیرف کا فیصلہ مؤخر کرنے اور جرمانوں میں 50 فیصد کمی کے حوالے سے رضامندی پر کیا ہے۔

چین نے عبوری معاہدے کے تحت امریکا کی آٹو اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی کابینہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر اور دونوں فریقین کے تمام مسائل کو باہمی احترام کے ساتھ حل کرنےاور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پرامید ہے۔

چین نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آٹوز کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔

تازہ ترین