• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APS میں قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف کا سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پر بیان


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور میں ہونے والا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، 5 دہشت گردوں کو ملٹری کورٹس کے ذریعے تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ متحد ہو کر پاکستان کے پائیدار امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنے میں کافی وقت لگا۔

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس میں شہید طلباء کے والدین سے گزشتہ برس 16 دسمبر کو ملاقات بھی کی تھی ۔

ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی فوج کے سربراہ ہیں جس کے جوان ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے کو تیار ہیں، ملک کے باہرسے پاکستان کو دھمکیاں دینے والی قوتوں کو پیغام ہے کہ کوئی اس ملک کابال بیکا نہیں کر سکتا۔

آرمی چیف نے کہا تھا کہ انہیں محمد علی اور ان کی زوجہ پر فخر ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنے 3 بچوں کی قربانی دیاور اب بھی یہ کہتے ہیں کہ ان کے باقی بچے بھی ملک کے لیے قربان ہونے کو تیار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آفرین ہے ایسے والدین پر جو ملک کے لیے اپنا تن من سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں،جب تک ایسے والدین ہیں پورا یقین ہے پاکستان کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار بھی کیا تھا کہ میں اور پوری فوج اور پاکستان محمد علی صاحب اوران کے اہل خانہ کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین