• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ایکسپریس کو روانگی کے چند منٹ بعد ہی حادثہ


لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین جناح ایکسپریس کو روانگی کے چند منٹ بعد ہی مغل پورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 32 ڈاؤن جناح ایکسپریس جوں ہی لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو ریلوے کالونی کے قریب ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو آس پاس کے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس جگہ پر ٹرین ڈی ریل ہوئی وہاں پر پٹری کئی جگہوں سے ٹوٹی ہوئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتری ہیں، حادثے کے بعد 72 لوگ ٹرین سے اتر گئے ہیں جبکہ متعدد  افراد نے نئے سفر کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

تازہ ترین