• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے کاجائزہ لینا شروع کردیا

حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے کاجائزہ لینا شروع کردیا


وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی تحریری فیصلے پر غور شروع کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت سوچ رہی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے یا پارلیمنٹ سے قانون سازی کا آپشن اختیار کیا جائے؟

ذرائع کے مطابق حکومت انتہائی اہم معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔

قانونی ٹیم کے ساتھ وزیراعظم عمران خان بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع سے جڑے مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد وزیراعظم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع سے متعلق کہا ہے کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

تفصیلی تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر قانون نہ بن سکا تو 6 ماہ میں جنرل قمرجاوید باجوہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین