اسلام آباد( عاطف شیرازی) پاکستان میں انفلوئنزا H3N2 پھیلنے لگا، بچاؤ اور کنٹرول کے لیےقومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) اسلام آبادنے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ / 2025–26 کے سیزن میں انفلوئنزا A(H3N2) سب کلاڈ K عالمی سطح پر سامنے آیا ہے، اگست 2025ء سے مختلف عالمی خطوں میں H3N2 کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جنوبی ایشیا میں مئی تا نومبر 2025ء انفلوئنزا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 66 فیصد کیسز H3N2 کے رپورٹ ہوئے،رپورٹ میں کہا گیا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی H3N2 کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں پاکستان میں آئی ایل آئی اور SARI کیسز میں اضافہ ہوا، 3 لاکھ 40 ہزار 856 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 12 فیصد H3N2 مثبت پائے گئے۔