• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے پر سینیٹر فیصل جاوید کا ردعمل سامنے آگیا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر سینیٹر فیصل جاوید کا ردعمل سامنے آگیا


آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ انتہائی قومی مفاد کی قانون سازی ہے جو سیکیورٹی معاملات سے جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانون سازوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنا کردار ادا کریں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی میں مشکل پیش نہیں آئے گی، بہت آسانی سے قانون سازی ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی ایکٹ آف پارلیمنٹ سے بھی ہوجائے گی اور دو تہائی اکثریت کی طرف معاملہ گیا تو وہاں بھی یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ انتہائی قومی مفاد کا ہے، اس میں سیاسی معاملات نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین