• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز کا گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال، بندرگاہوں کی بندش کا نوٹس

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر 9روزہ ہڑتال اور کراچی پورٹ اور محمد بن قاسم بندرگاہوں کی مسلسل چوتھے روز بندش کا سخت لے نوٹس لیا، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی قیادت میں اعلی اختیارات کمیٹی تشکیل ،پیر کو زوم مذاکرات، آج کراچی جا کر اہم فیصلے متوقع،   مذاکرات اطمینان بخش  ، آج ہڑتال ختم ہو سکتی   ، اربوں  کی درآمدات و برآمدات   بحال ہونے کا  قوی امکان،جنگ کے سینئر صحا فی کے استفسار پر بتا یا کہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حکم پر پیر کی شام چار بجے بھی گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر مراد حسین نقوی کی ٹیم سے زوم پر کئی گھنٹے مذاکرات کئے۔ عبدالعلیم خان اور ان کی کمیٹی نے شام کو وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی ۔ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اطمینان بخش رہے ، آج ہڑتال ختم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں اربوں کی درآمدات و برآمدات بحال ہونے کا قوی امکان ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے موٹر ویز اور دوسرے عہدے داران کو شامل کیاہے ، گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفاقی حکومت کے ساتھ مطالبات کے حوالے سے آج زوم پر اہم مذاکرات منعقد ہوئے، جن میں وفاقی وزیر مواصلات جناب علیم خان اور ان کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی وفاقی سیکرٹری کمیونیکیشن علی شیر محسود چئیرمین نیشنل ہائی وے آئی جی موٹروے ممبر کسٹم اور چیئرمین این ٹی آر سی شریک ہوئے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ملک شہزاد اعوان، ملک شیر خان، نثار حسین جعفری، غلام یاسین اور دیگر سینئر ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے مذاکرات میں شرکت کی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ تھا کہ 22 ویلر گاڑی کا مجاز وزن 58.5 ٹن سے بڑھا کر 90 ٹن اور 10 ویلر گاڑی کا وزن 27.5 ٹن سے بڑھا کر 45 ٹن کیا جائے، جسے حکومت نے فی الحال تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ایکسل لوڈ کا نظام دنیا بھر میں رائج ہے اور پاکستان میں پہلے ہی عالمی معیار کے مقابلے میں زیادہ وزن کی اجازت دی جا رہی ہے۔۔ تاہم گڈز ٹرانسپورٹرز کے دیگر وفاقی سطح کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی وزیر مواصلات نے ایک ہائی پروفائل کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، جس کی سربراہی سیکرٹری کمیونیکیشن اسلام آباد کریں گے۔ کمیٹی میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، آئی جی موٹر وے پولیس، ممبر کسٹمز، این ٹی آر سی بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لے گی اور باہمی مشاورت سے اصلاحات کے عمل کا آغاز کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید