• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ سے اضافی چارج واپس لیا جائے‘ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹ

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن ہزار گنجی کے صدر حاجی رفو گل بڑیچ، جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی، سینئر ممبر سید عبدالحد آغا، سید راز محمد آغا، حاجی عبدالظاہر بڑیچ، حاجی محمد عامر بنگلزئی، حاجی عبدالحکیم کاکڑ، ملک آفتاب شاہوانی، حاجی جمیل احمد کاکڑ، حاجی عبدالقیوم کاکڑ، حاجی دوست محمد بڑیچ، اختر محمد بلوچ، حاجی عبدالباری بڑیچ، حاجی احمد بلوچ، حاجی ظہور احمد کاکڑ، حاجی آزاد خان قمبرانی، حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی، حاجی شادی خان شاہوانی، حاجی محمد خان بڑیچ و دیگر نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اپنی نااہلی چھپانے اور تجاوزات و قابضین کو تقویت پہنچانے کے لئے تجاوزات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسوسی ایشن کو مارکیٹ کمیٹی کے دفتر سے کیمروں کی منتقلی کا لیٹر جاری کیا ہے حالانکہ کیمروں کا کنٹرول روم انتظامیہ پولیس ایف سی مارکیٹ کمیٹی اور ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں بنایا گیا انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی منڈی کے اندر اور آس پاس کی سڑکوں بالخصوص مارکیٹ کمیٹی کے سامنے والے روڈ پر قبضے کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی صفر ہے کوئٹہ ہزار گنجی منڈی ملک کی سب سے زیادہ گندی ترین منڈی ہے صفائی کی صورتحال توجہ طلب ہے، پینے کا پانی دستیاب نہیں مگر پانی کا بل سب کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابضین کی شکایت پر رجسٹرڈ کمیشن ایجنٹوں کو نوٹس جاری کرنا مارکیٹ کمیٹی اور ایسوسی ایشن کے درمیان بدگمانی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ سے اضافی چارج واپس لیا جائے۔
تازہ ترین