• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ٹریبونلز میں وکلاء کو تعینات کیا جائے،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف ریکی اور جنرل سیکرٹری خوشحال خان کاسی نائب صدر معراج ترین جوائنٹ سیکرٹری منظور احمد کاکڑ فنانس سیکرٹری جبار موسی خیل اور لایبریری سیکرٹری بنش سکندر نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف ٹریبونلز میں وکلاء کے علاوہ اگر کسی اور کو بھرتی کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف مزاحمت کے ساتھ احتجاج کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے ذریعے کچھ قوتیں بار اور بینچ کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بار وکلاء کے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی افسوس کہ بعض معاملات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تمام ٹریبونلز میں وکلاء کو تعینات کیا جائے اور کنزیومر کورٹ میں وکلاء کو تعینات کرنے اور جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج کی خالی آسامیوں میں دو سالہ تجربہ رکھا جائے اور خالصتا میرٹ پر تمام تقرریاں عمل میں لائی جائیں اور ماضی کی طرح اپنے رشتے داروں اور من پسند افراد کو تعینات کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔
تازہ ترین