اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کوغیر قانونی تقرری کیس میں پیر کی صبح 11 بجے نیب راولپنڈی طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے ان کا بیان ریکارڈ کرنا تھا تاہم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوئے۔