• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہو گی ،احسن اقبال

احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی ۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو اگر آج سے پچاس سال پہلے دے دیا جاتا تو پاکستان کی تاریخ میں شاید کبھی مارشل لاء کی لعنت اور مارشل لاء کی نحوست مسلط نہ ہوتی۔

انہوں نےکہا کہ اگر یہ فیصلہ پہلے ہی ہو جاتا تو کبھی مشرقی پاکستان ہم سے جدا نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔

خصوصی عدالت کے سربراہ وقار سیٹھ نے سنگین غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔

خصوصی عدالت کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے یہ فیصلہ دیا جبکہ اس پر ایک جج نے اختلاف کیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جنرل پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کا جرم ثابت ہوتا ہے، تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹے میں سنایا جائے گا۔

تازہ ترین