سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو متنازع قرار دینے پر سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو جواب دے دیا۔
حامد میر نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی سزائے موت پر سابق اٹارنی جنرل کا بیان سامنے آنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور پرویز مشرف کے کیس کا موازنہ کسی طور درست نہیں، بھٹو کے خلاف فیصلہ ڈکٹیٹر کے پی سی او ججز نے دیا، جن میں سے 3 نے اختلاف کیا تھا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار نے سابق اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جن ججوں کی بحالی کو وہ درست نہیں سمجھتے ان ہی کے فیصلے پر کیا نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نااہل ہوسکتے ہیں؟
حامد میر نے مزید کہا کہ ان ہی ججوں کی بنائی ہوئی خصوصی عدالت کا مشرف کے خلاف فیصلہ آئے تو کہتےہیں متنازع ہے۔