دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلے پر فوج کا ردعمل ٹھیک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے میں صرف ایک آدمی کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے، ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ دو روز میں فیصلہ سنادیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے سزائے موت کی سزا پر افواج پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔