• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ ملک میں قانون کی بالادستی کا پیغام ہے، خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کو سراہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں قانون کی بالادستی اور آئین کی سر بلندی کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ آمریت کا راستہ صرف عدالتی فیصلوں سے نہیں رکے گا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آمریت کی راہ روکنے کے لیے ہم سب کو اپنے رویےمیں تبدیلی لانا ہوگی۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظر بند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم کرنے، بطور آرمی چیف آئین کو معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے ہیں۔

ادھر سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔

تازہ ترین