دبئی (سبط عارف )پرویز مشرف اور ان کی پارٹی اے پی ایم ایل نے عدالتی فیصلے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اے پی ایم ایل رہنما کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرف اپنے وکلا سے مشورے کے بعد عدالتی فیصلے سے متعلق جواب دینگے۔
تفصیلات کے مطابق دی نیوز کو سابق صدر مشرف کے قریبی ساتھیوں نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں منگل کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پرویز مشرف 2016 سے دنیا کی بلند ترین عمارت کے قریب ہی چند میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ سابق فوجی حکمران جوکہ دبئی میں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ شدید بیماری کی حالت میں ہیں، ایک قریبی ساتھی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شر ط پر بتایا کہ سابق صدر چند روز قبل ہی علاج کے بعد اپنی رہائش گاہ منتقل ہوئے ہیں ۔