کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سٹی پولیس نے کوئٹہ اور لورالائی میں کارروائیاں کرتے ہوئے جیولرز کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے سرغنہ ٗگاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے اہم کارندے سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی اور منشیات قبضے میں لے لی۔ پولیس کےمطابق ایس ایچ او سٹی شوکت جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پرنس روڈ پر جیولرز کی دکان میں ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ لوالائی میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ لورلائی میں کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ عرب خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈی ایس پی سٹی مدثر حسین کی سربراہی میں خدائیداد روڈ پر کارروئی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے اہم کارندے ولید خان کو گرفتار کر کے 2013میں لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی جبکہ سٹی نالے میں منشیات فروش کرنے والے دو منشیات فروشوں ضیااللہ اور بہاول خان کو گرفتار کر کے پانچ کلو چرس قبضے میں لے لی گئی ۔