ملتان(سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نےہے کہا کہ سٹیزن پورٹل پر موصول شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔ انتظامی افسران مختص اوقات میں دفاتر میں موجود رہ کر عوام کی دادرسی کریں۔ سرکاری افسران عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔فیلڈ میں مانیٹرنگ بارے بھی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،کمشنر آفس کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا معلومات کی رسائی کا تیز ترین ذریعہ ہے۔ اس سے نہ صرف شہریوں کے مسائل بارے آگاہی ملتی ہے بلکہ ان کے حل بارے یا انتظامی مسائل بارے بھی شہریوں کو آگاہ کی جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں کا ثمر عوام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔