پشاور( وقائع نگار) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوے صدر لیاقت بازار،شفیع مارکیٹ ،وملحقہ بازاروں میں واقع مارکیٹوں اور پلازوں کے 93 کمرشل یونٹس کو سیل کردیا جس میں گودام، دکانیں،دفاتر شامل ہیں۔پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں نادہندگان کے ذمہ چھیالیس لاکھ ستاسی ہزار روپے کے بقایاجات کے حوالے سے نوٹسز جاری کئے گئے تھے مقررہ مدت میں بقایاجات کلیئرنس نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پلازوں اور مارکیٹوں کے مالکان کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہے کہ بقایاجات جلدازجلد جمع کرائے جائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔کنٹونمنٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ریکوری سٹاف ٹیکس کے سالانہ اہداف پورے کرنے کے لئے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی ۔