ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی نے دبئی میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی ہے۔
وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے سابق صدر کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی جانب سے پرویز مشرف کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
وفد نے سابق صدر کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان خصوصی عدالت کے افسوسناک فیصلے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی۔
جس پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ رابطہ کمیٹی کے وفد نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔