سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ کل (جمعرات) کو جاری کیا جائے گا۔
خصوصی عدالت کے رجسٹرار کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ کل دوپہر بارہ بجے جاری کیا جائے گا۔
خصوصی عدالت نے ایک روز پہلے سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں2007ء میں آئین توڑنے، ایمرجنسی پلس لگانے، ججز کو نظر بند کرنے والے سابق فوجی آمر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں آرٹیکل 6 کے تحت مجرم قراردیا۔
خصوصی عدالت کے فیصلے کے مطابق پرویز مشرف پر آئین توڑنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف بطور آرمی چیف آئین کو معطل کرنے کے بھی قصور واربھی ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے مجرم بھی ثابت ہوگئے۔
سابق صدر پرویز مشرف ججز کو نظر بند کرنے کے الزام میں بھی قصور وار ثابت ہوئے۔