• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جواب دینا ہوگا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

مشرف کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جواب دینا ہوگا، ایمنسٹی انٹرنیشنل  


اسلام آباد(ایجنسیاں) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مشرف کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جواب دینا ہوگا، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے، کسی جنرل کے خلاف پاکستان میں کیس کا چلنا خوش آئند بات ہے.

تاہم سزائے موت کے بغیر مقدمے کا شفاف ٹرائل بھی ضروری ہے۔پرویز مشرف کے خلاف کیس چلنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا عمر وڑائچ نے بیان میں الزام عائد کیا کہ مشرف اوران کے زیر سرپرست چلنے والی حکومت کے دور اقتدارمیں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی گئیں

حزب اختلاف کے سیاسی رہنماں اورانسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو بھی مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین