• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی،مریم نواز کا نام ECLسے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

کابینہ کمیٹی،مریم نواز کا نام ECLسے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ 


اسلام آباد( نیوزایجنسیاں) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔نیب نے کہا کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی مطلوب ہیں،انہیں باہر بھیجنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ن لیگ کے عطاء تارڑ نے کہا کہ وہ کسی ادارے کو مطلوب نہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اہم اجلاس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔ نیب نے اجلاس میں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو صحت کے مسائل بھی درپیش نہیں، اسکے علاوہ وہ چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی مطلوب ہیں، ان کا ٹرائل چل رہا ہے، ایسے میں انھیں باہر بھیجنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تازہ ترین