• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چیف جسٹس سے منسوب خبریں بےبنیاد ہیں، سپریم کورٹ آفس

چیف جسٹس سے منسوب خبریں بےبنیاد ہیں، سپریم کورٹ آفس 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے بعض ٹیلی ویژن چینلوں اور اخبارات میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے منسوب خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کر تے ہوئے انہیں بے بنیاد، گمراہ کن اور سیاق وسباق سے ہٹ کرقرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے ، بدھ کے روزسپریم کورٹ کے پی آر او شاہد حسین کمبوہ کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منگل کے روز پریس ایسوسی ایشن کے ممبرا ن کے وفد کیساتھ غیر رسمی ملاقات کی تھی ،جس کے بعد بعض ٹیلی ویژن چینلوں اور اخبارات میں ذرائع کے حوالے سے درج ذیل بے بنیاد خبریں چلائی گئی ہیں،کہ ʼʼچیف جسٹس نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا کیس بڑا واضح کیس تھا ،پرویزمشرف کو متعدد مواقع فراہم کئے گئے تھے ،یہ لوگ اس معاملے کو طول دینا چاہتے تھے،ہم اگر جلدی نہ کرتے تو معاملہ مزید کئی سالوں تک چلتا رہتا ،تاخیری حربوں کے باوجود معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایاگیا ہے ، ʼʼپریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ان میڈیا اداروں نے ذرائع کو بھی چیک نہیں کیا جبکہ ان خبروں سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ جیسے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ پرویز مشرف کیخلاف کیس میں ذاتی دلچسپی رکھتے تھے اور خودہی اس کیس کی نگرانی ر کررہے تھے ۔

تازہ ترین