• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف نے دشمنوں کی بجائے اپنوں سے جنگیں لڑیں، اخترمینگل

کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے دشمنوں کی بجائے اپنوں سے جنگیں لڑیں ہیں،تحریک انصاف کی جانب سے بچانے پر حیرت ہے،بلوچستانی عوام کبھی معاف نہیں کرسکتے، بلوچستان ،وزیرستان،فاٹا اور لال مسجدمیں ظلم و زیادتیوں اور خون کی ہولی کھیلنے والے آمر کو اگر سزا دینا غلط ہے تو پھر انہیں نشان حیدر دے دیا جائے،بلوچستان کے عوام سے کی جانے والی زیادتیوں پر عوام پرویز مشرف کو کبھی معاف نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
تازہ ترین