• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ڈپریشن دورکرنے کیلئے غیرملکی دورے کرتے ہیں،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ناکامیاں چھپانے اور ڈپریشن دور کرنے کیلئے زیادہ تر غیرملکی دوروں پر رہتے ہیں۔حکومت نے 15ماہ میں سب سے زیادہ قرضے اور یوٹرن لیے اور نوجوانوں کو مایوس کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اور تحفظ سے کھیلنے اور پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے کی سازش کرنے والی دشمن قوتیں اپنے مکروہ عزائم میں ناکام ہونگی۔اسلامی جمعیت طلبہ کی صورت میں لاکھوں نوجوان اپنے ملک کی عزت اور اس کے نظریے کی آبیاری اپنے خون سے کرنے کو تیار ہیں۔ہم آکسفو رڈ اور لند ن سے نہیں پڑھے لیکن ہمارے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
تازہ ترین