راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے ضلع جہلم میں جلالپور نہر منصوبہ اور بجولا جنگل کا دورہ کیا۔ بجولا جنگل میں پلانٹ فار پنجاب مہم کے لگائے جانیوالے 26ہزار پودوں کا جائزہ بھی لیا۔ بعدازاں کمشنر نے جلالپور اری گیشن کنال اور ہیڈ رسول بیراج کا دورہ بھی کیا۔ جہلم میں تمام محکموں کے سربراہان کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روہتاس تا ٹلہ جوگیاں چیئر لفٹ بنائی جائیگی۔ دریں اثناء سٹیشن کما نڈر راولپنڈی کے ہمراہ راولپنڈی کو ما ڈل شہر بنا نے کے حوالے سے اجلاس کی صدرات کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ شجر کا ری مہم میں شہر میں1 لا کھ پو دے لگائےجائینگے ۔