• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری میں خورشید شاہ اور فریال تالپور کی رہائی پر مٹھائی تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور فریال تالپور کی رہائی سے حق و سچ کی فتح ہوئی اور انصاف کا بول بالا ہوا اور ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات من گھڑت اور حکومتی بدنیتی پر مبنی سراسر جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان حاجی امین ساجد کی جانب سے ضلع کچہری میں سید خورشید شاہ اورفریال تالپور کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی، امین ساجد، شیخ غیاث الحق، سید عارف شاہ، ملک شکیل لابر، رئیس الدین قریشی، خواجہ عمران سابق بار مہر اقبال سرگانہ اور فیروزہ فیض ایڈووکیٹ نے کیا ۔
تازہ ترین